Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ خیبر کی غنیمتوں کی تقسیم اور اس امر کا بیان کہ یہ غنیمتیں اہلِ حدیبیہ کے لیے مختص تھیں

۔ (۱۰۸۲۷)۔ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: مَا شَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَغْنَمًا قَطُّ إِلَّا قَسَمَ لِی إِلَّا خَیْبَرَ، فَإِنَّہَا کَانَتْ لِأَہْلِ الْحُدَیْبِیَۃِ خَاصَّۃً، وَکَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَأَبُو مُوسَی جَائَ ا بَیْنَ الْحُدَیْبِیَۃِ وَخَیْبَرَ۔ (مسند احمد: ۱۰۹۲۵)

عمار بن ابی عمار سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ غزوۂ خیبر کے علاوہ جس غزوہ میں بھی حاضر ہوا، آپ نے مجھے مالِ غنیمت میں سے حصہ عطا فرمایا، غزوۂ خیبر کی غنیمتیں اہلِ حدیبیہ کے لیے مختص تھیں۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ حدیبیہ اور خیبر کے درمیانی عرصہ میں آئے تھے۔
Haidth Number: 10827
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۲۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید، أخرجہ الطیالسی: ۲۴۷۵، والدارمی: ۲۴۷۴، والبیھقی: ۶/ ۳۳۴ (انظر: ۱۰۹۱۲)

Wazahat

فوائد:… اگلے میں سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آمد کی تفصیل موجود ہے۔