Blog
Books
Search Hadith

رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا بیت اللہ کے اندر جانے کے لیے چابی بردار عثمان بن طلحہ سے چابیاں طلب کرنے اور بیت اللہ کے اندر موجود بتوں کے ساتھ آپ کا سلوک اور بیت اللہ کو بتوں سے پاک کرنے کا بیان

۔ (۱۰۸۵۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ عَلٰی نَاقَۃٍ لِأُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ حَتّٰی أَنَاخَ بِفِنَائِ الْکَعْبَۃِ، فَدَعَا عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَۃَ بِالْمِفْتَاحِ فَجَائَ بِہِ، فَفَتَحَ فَدَخَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأُسَامَۃُ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ، فَأَجَافُوْا عَلَیْہِمُ الْبَابَ مَلِیًّا ثُمَّ فَتَحُوہُ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: فَبَادَرْتُ النَّاسَ فَوَجَدْتُ بِلَالًا عَلَی الْبَابِ قَائِمًا، فَقُلْتُ: أَیْنَ صَلّٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: بَیْنَ الْعَمُودَیْنِ الْمُقَدَّمَیْنِ، قَالَ: وَنَسِیتُ أَنْ أَسْأَلَہُ کَمْ صَلّٰی۔ (مسند احمد: ۲۴۴۱۹)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے روز رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ،سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اونٹنی پر سوار تھے، آپ اسی طرح مکہ میں داخل ہوئے اور آکر کعبہ کے قریب اونٹنی کو بٹھا دیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عثمان بن طلحہ کو بلوایا کہ کعبہ کی چابی لے کر آؤ، وہ چابی لے آیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کا دروازہ کھولا اور کعبہ کے اندر داخل ہو گئے۔ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عثمان بن طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کعبہ میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے کافی دیر تک کعبہ کا دروازہ بند کئے رکھا، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں قوی نوجوان تھا، میں نے کوشش کی اور لوگوں سے آگے نکل گیا۔ میں نے سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دروازے پر کھڑے پا کر ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کس مقام پر نماز ادا فرمائی ہے؟ انہوں نے بتلایا کہ آگے والے دو ستونوں کے درمیان، مجھے یہ پوچھنا یاد نہ رہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کتنی رکعات ادا کی ہیں۔
Haidth Number: 10859
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۵۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۶۸، ومسلم: ۱۳۲۹ (انظر: ۲۳۹۲۲)

Wazahat

Not Available