Blog
Books
Search Hadith

ان صحابہ کا بیان جنھوں نے یہ روایت کی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی

۔ (۱۰۸۶۹)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) حَدَّثَنِیْ اَخِی الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَکَانَ مَعَہٗحِیْنَ دَخَلَہَا: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ لَمْ یُصَلِّ فِیْ الْکَعْبَۃِ، وَلٰکِنَّہٗلَمَّادَخَلَہَاوَقَعَسَاجِدًابَیْنَ الْعَمُوْدَیْنِ، ثُمَّ جَلَسَ یَدْعُوْ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۱)

سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے تو میرے بھائی سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی تھی،ہاں جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اندر تشریف لے گئے تو دو ستونوں کے درمیان آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجدہ کیا، اور پھر بیٹھ کر دعائیں کیں۔
Haidth Number: 10869
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۶۹) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابن خزیمۃ: ۳۰۰۷، والطبرانی: ۱۸/ ۶۷۹(انظر: ۱۸۰۱)

Wazahat

فوائد:…یہ بات درست ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر تسبیح، تکبیر، استغفار اور دعا وغیرہ کرنے میں مصروف رہے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز بھی پڑھی تھی۔