Blog
Books
Search Hadith

کعبہ کے ساتھ چمٹنے اور اس سے برکت حاصل کرنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ کعبہ کے اندر داخل ہونے والا آدمی کیا کچھ پڑھے اور کرے؟

۔ (۱۰۸۷۸)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ صَفْوَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُلْتَزِمًا الْبَیْتَ مَا بَیْنَ الْحَجَرِ وَالْبَابِ، وَرَأَیْتُ النَّاسَ مُلْتَزِمِیْنَ الْبَیْتَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۳۷)

سیدنا عبدالرحمن بن صفوان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حجراسود اور کعبہ کے دروازے کے درمیان والی جگہ پر بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے دیکھا اور میں نے دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا کہ وہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔
Haidth Number: 10878
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۷۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف یزید بن ابی زیاد القرشی الھاشمی، أخرجہ ابوداود: ۱۸۹۸(انظر: ۱۵۵۵۲)

Wazahat

فوائد:…دیکھیں حدیث نمبر (۴۵۸۴)