Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا عبدالعزی بن خطل کے قتل کا حکم دینا، خواہ وہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہو اور دیگر چند اشخاص کو قتل کرنے کا حکم دینا

۔ (۱۰۸۸۲)۔ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُطِیعِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَخِی بَنِی عَدِیِّ بْنِ کَعْبٍ عَنْ أَبِیہِ مُطِیعٍ، وَکَانَ اسْمُہُ الْعَاصُ، فَسَمَّاہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُطِیعًا، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ أَمَرَ بِقَتْلِ ہٰؤُلَائِ الرَّہْطِ بِمَکَّۃَ،یَقُولُ: ((لَا تُغْزٰی مَکَّۃُ بَعْدَ ہٰذَا الْعَامِ أَبَدًا، وَلَا یُقْتَلُ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ بَعْدَ الْعَامِ صَبْرًا أَبَدًا۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: وَلَمْ یُدْرِکِ الْاِسْلَامُ اَحَدًا مِنْ عُصَاۃِ قُرَیْشٍ غَیْرَ مُطِیْعٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۸۴)

عامر شعبی سے مروی ہے کہ وہ بنو عدی بن کعب کے ایک فرد عبداللہ بن مطیع بن اسود سے اور وہ اپنے والد سیدنا مطیع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کرتے ہیں، سیدنا مطیع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا سابقہ نام عاص تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کا نام تبدیل کر کے مطیع رکھا تھا،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مکہ میں جب ان لوگوں کو قتل کرنے کا حکم صادر فرمایا تو میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آج کے بعد کبھی بھی مکہ پر چڑھائی نہیں کی جائے گی اور اس سال کے بعد کبھی کوئی قریشی اس طرح ( یعنی کفر اور ارتداد کی وجہ سے ) قتل نہ ہو گا۔ ایک روایت میں ہے: اور اسلام نے قریش کے عاص نامی لوگوں میں سے کسی کو نہیں پایا، ما سوائے سیدنا مطیع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے۔
Haidth Number: 10882
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۸۲) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر : ۲۰/ ۶۹۱، والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۱۵۰۸ (انظر: ۱۵۴۰۸)

Wazahat

فوائد:…نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے درج ذیل افراد کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عبدا للہ بن سعد، عبد اللہ بن خطل اور اس کی دو مغنّیہ خواتین قُریبہ اور فرتنی، حویرث بن نقیذ بن وہب،مقیس بن صبابہ، سارہ، عکرمہ بن ابی جہل عبد اللہ بن خطل کا تعلق بنو تیم بن غالب سے تھا، اس کا نام عبد العزی تھا، ممکن ہے کہ جب یہ مسلمان ہوا ہو تو اس کا نام عبد اللہ رکھ دیا گیا ہو، جب یہ مسلمان ہوا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کوزکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور اس کے ساتھ ایک انصاری کو بھی بھیجا، لیکن اس کو انصاری پر غصہ آ گیا اور پھر اس کو قتل کر کے مرتد ہو گیا، اس کی دو مغنّیہ تھیں، فرتنی اور قریبہ،یہ دونوں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور مسلمانوں کی ہجو کرتی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابن خطل اور اس کی دونوں کنیزوں کو قتل کرنے کا حکم دیا، جب صحابہ اس تک پہنچے تو یہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ لٹکا ہوا تھا۔ سیدنا ابو برزہ اسلمی اور سیدنا سعید بن حریث مخزومی نے اس کو قتل کیا اور اس کی کنیزاؤں میں سے صرف قُریبہ قتل ہو سکی۔ ان میں سے عبد اللہ بن سعد، فرتنی اور عکرمہ بن ابی جہل مسلمان ہو گئے تھے اور سارہ کے لیے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے امان لے لی گئی تھی، باقی افراد کو قتل کر دیا گیا۔ کوئی قریشی اس طرح قتل نہیں ہو گا۔ اس سے مراد یہ ہے کہ تمام قریشی مسلمان ہو جائیں گے اور ان میں سے کوئی بھی مرتد نہیں ہو گا، اس کا یہ معنی نہیں کہ کسی قریشی کو ظلماً قتل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ایسا تو قریش کے ساتھ ہوتا رہا۔