Blog
Books
Search Hadith

مکہ مکرمہ کے مردوں اور عورتوں کے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیعت کرنے اور ان کے اپنی اولاد کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں لانے کا بیان تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان پر اپنا ہاتھ مبارک پھیر دیں

۔ (۱۰۸۹۳)۔ عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھٰذَا مُجَالِدُ بْنُ مَسْعُوْدٍ یُبَابِعُکَ عَلَی الْھِجْرَۃِ، فَقَالَ: ((لَاھِجْرَۃَ بَعْدَ فَتْحِ مَکَّۃَ وَلٰکِنْ اُبَایِعُہٗ عَلَی الْاِسْلَامِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۶۰)

سیدنا مجاشع بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ مجالد بن مسعود آپ سے ہجرت کی بیعت کرنا چاہتا ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے، البتہ میں اس سے اسلام کی بیعت لے لیتا ہوں۔
Haidth Number: 10893
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۸۹۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۰۷۸، ۳۰۷۹ (انظر: ۲۰۶۸۴)

Wazahat

فوائد:…جب تک کفر ہے، اس وقت تک ہجرت کا حکم بھی برقرار ہے، اس حدیث میں جس ہجرت کی نفی کی گئی ہے، اس سے مراد مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا ہے، کیونکہ اب مکہ مکرمہ دار الاسلام اور دار الامن بن چکا ہے۔ اس قسم کی احادیث کا معنییہ ہے کہ جس شہر کو مسلمان فتح کر چکے ہوں، اس سے ہجرت کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔