Blog
Books
Search Hadith

لڑائی کی تدبیروں، ابتدائی طور پر مسلمانوں کی شکست کے سبب اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، اکابر صحابہ اور آلِ بیت کی ثابت قدمی کا بیان

۔ (۱۰۹۰۳)۔ قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَحَدَّثَنِی عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِیہِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: بَیْنَا ذٰلِکَ الرَّجُلُ مِنْ ہَوَازِنَ صَاحِبُ الرَّایَۃِ عَلَی جَمَلِہِ، ذٰلِکَ یَصْنَعُ مَا یَصْنَعُ، إِذْ ہَوٰی لَہُ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ یُرِیدَانِہِ، قَالَ: فَیَأْتِیہِ عَلِیٌّ مِنْ خَلْفِہِ فَضَرَبَ عُرْقُوبَیِ الْجَمَلِ فَوَقَعَ عَلٰی عَجُزِہِ، وَوَثَبَ الْأَنْصَارِیُّعَلَی الرَّجُلِ فَضَرَبَہُ ضَرْبَۃً أَطَنَّ قَدَمَہُ بِنِصْفِ سَاقِہِ، فَانْعَجَفَ عَنْ رَحْلِہِ، وَاجْتَلَدَ النَّاسُ فَوَاللّٰہِ! مَا رَجَعَتْ رَاجِعَۃُ النَّاسِ مِنْ ہَزِیمَتِہِمْ حَتّٰی وَجَدُوْا الْأَسْرٰی مُکَتَّفِینَ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۵۰۹۲)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: وہ ہوازن کا علم بردار آدمی اپنے اونٹ پر سوار ایسی ہی کاروائیاں کرتا جا رہا تھا کہ سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ایک انصاری شخص اس کی طرف گئے، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کے پیچھے جا کر اونٹ کی کونچوں پر وار کیا، اونٹ اپنے پیچھے کے بل گر پڑا، انصاری نے پھرتی سے دوڑ کر اس پر وار کر کے نصف پنڈلی سے اس کا پاؤں کاٹ ڈالا، جس سے ہڈی کے ٹوٹنے کی آواز بھی آئی، پس وہ اپنے اونٹ سے نیچے جا گرا اور مسلمانوں نے جرأت وبہادری کا مظاہرہ کیا،اللہ کی قسم! یہ شکست خوردہ مسلمان جب پلٹ کر آئے تو انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس دشمن قیدیوں کو اس حال میں پایا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہو ئے تھے۔
Haidth Number: 10903
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۰۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ البزار: ۱۸۳۴، وابویعلی: ۱۸۶۲، وابن حبان: ۴۷۷۴ (انظر: ۱۵۰۲۷)

Wazahat

Not Available