Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ حنین کے دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ فرمانا کہ جس نے کسی کافر کو قتل کیا، اس سے حاصل ہونے والا مال اسی کو ملے گا ، سیدنا انس بن مالک ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی والدہ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے جو کچھ کہا اور سیدنا خالد بن ولید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے زخمی ہونے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس کے بارے میں اہتمام کرنے کا بیان

۔ (۱۰۹۰۸)۔ وَعَنْہٗاَیْضًا، قَالَ: وَقَالَ أَبُوقَتَادَۃَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنِّی ضَرَبْتُ رَجُلًا عَلَی حَبْلِ الْعَاتِقِ، وَعَلَیْہِ دِرْعٌ لَہُ: وَأُجْہِضْتُ عَنْہُ، وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَیْضًا: فَأُعْجِلْتُ عَنْہُ، فَانْظُرْ مَنْ أَخَذَہَا، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا أَخَذْتُہَا فَأَرْضِہِ مِنْہَا وَأَعْطِنِیہَا، وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَا یُسْأَلُ شَیْئًا إِلَّا أَعْطَاہُ أَوْ سَکَتَ، قَالَ فَسَکَتَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: وَاللّٰہِ لَا یُفِیئُہَا اللّٰہُ عَلٰی أَسَدٍ مِنْ أُسْدِہِ وَیُعْطِیکَہَا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((صَدَقَ عُمَرُ۔)) فَضَحِکَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَالَ: ((صَدَقَ عُمَرُ۔)) وَلَقِیَ أَبُو طَلْحَۃَ أُمَّ سُلَیْمٍ وَمَعَہَا خَنْجَرٌ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ: مَا ہٰذَا مَعَکِ؟ قَالَتْ: أَرَدْتُ إِنْ دَنَا مِنِّی بَعْضُ الْمُشْرِکِینَ أَنْ أَبْعَجَ بِہِ بَطْنَہُ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ: أَلَا تَسْمَعُ؟ مَا تَقُولُ أُمُّ سُلَیْمٍ؟ قَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ اقْتُلْ مَنْ بَعْدَنَا مِنَ الطُّلَقَائِ انْہَزَمُوا بِکَ، فَقَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ قَدْ کَفٰی وَأَحْسَنَ یَا أُمَّ سُلَیْمٍ!)) (مسند احمد: ۱۴۰۲۰)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ غزوۂ حنین کے دن سیدنا ابوقتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میں نے ایک کافر کی گردن پر وار کر کے اس کی گردن کاٹی ہے، وہ مقتول ایک زرہ پہنے ہوئے تھا، میں وہ نہیں اتار سکا، آپ ذرا دیکھیں کہ کس آدمی نے وہ زرہ اتار لی ہے، ( وہ تو میرا حق تھا)۔ایک آدمی نے کہا: وہ زرہ میرے پاس ہے، لیکن اے اللہ کے رسول! اس زرہ کے متعلق آپ اسے راضی کریں اور یہ میرے پاس ہی رہنے دیں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عادت ِ مبارکہ تھی کہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی چیز مانگی جاتی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہ دے دیتےیا خاموش رہتے۔ اس آدمی کییہ بات سن کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے، لیکن سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ نہیں ہو گا کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے ایک شیر سے یہ زرہ لے کر تمہیں دے دیں۔ یہ بات سن کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہنس دئیے اور فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:اس روز سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاتھ میں خنجر تھا، ان کے شوہر سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پوچھا: تمہارے پاس یہ کیا ہے؟ انہوں نے بتلایا کہ میں نے اسے اپنے پاس رکھا ہوا ہے کہ اگر کوئی مشرک میرے قریب آیا تو میں اس کے ساتھ اس کا پیٹ چیر ڈالوں گی۔ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ام سلیم کی بات سن رہے ہیں ؟ اتنے میں سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بولیں: اللہ کے رسول! آپ پیچھے رہ جانے والے ان طلقاء کو قتل کر دیں، جو آپ کے ساتھ شکست کھا گے۔ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ام سلیم! اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی اور کیا خوب مدد کی۔
Haidth Number: 10908
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۰۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۰۹ (انظر: ۱۳۹۷۵)

Wazahat

Not Available