Blog
Books
Search Hadith

غزوۂ حنین میں جو مشرکین اوطاس کی طرف فرار ہو گئے تھے، ان کو گرفتار کرنے کے لیے ابو عامر اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مہم کا بیان

۔ (۱۰۹۰۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ نُعَیْمٍ الْقَیْسِیِّ قَالَ: حَدَّثَنِی الضَّحَّاکُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِیُّ أَنَّ أَبَا مُوسٰی حَدَّثَہُمْ قَالَ: لَمَّا ہَزَمَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَوَازِنَ بِحُنَیْنٍ عَقَدَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَبِی عَامِرٍ الْأَشْعَرِیِّ عَلٰی خَیْلِ الطَّلَبِ، فَطَلَبَ فَکُنْتُ فِیمَنْ طَلَبَہُمْ فَأَسْرَعَ بِہِ فَرَسُہُ فَأَدْرَکَ ابْنَ دُرَیْدِ بْنِ الصِّمَّۃِ فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ وَأَخَذَ اللِّوَائَ، وَشَدَدْتُ عَلَی ابْنِ دُرَیْدٍ فَقَتَلْتُہُ وَأَخَذْتُ اللِّوَائَ، وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَحْمِلُ اللِّوَائَ قَالَ: ((یَا أَبَا مُوسٰی! قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: فَرَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَفَعَ یَدَیْہِیَدْعُویَقُولُ: ((اللَّہُمَّ عُبَیْدَکَ عُبَیْدًا أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْہُ مِنَ الْأَکْثَرِینَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۹۶)

سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حنین میں بنو ھوازن کو ہزیمت سے دو چار کیا، تو رسول اللہ نے بھاگ جانے والے مشرکین کا پیچھا کرنے کے لیے سیدنا ابو عامر اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو گھڑ سواروں کے ایک دستہ پر مامور فرمایا،یہ ان کے پیچھے روانہ ہوئے، میں بھی ان کے ہمراہ تھا، سیدنا ابو عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا گھوڑا تیزی سے ان کو لے کر آگے نکل گیا، انہوں نے ابن درید بن کو جا لیا، ابن درید نے ابو عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو قتل کر دیا اور ان کا جھنڈا قبضے میں لے لیا، میں نے ابن درید کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا اور جھنڈا دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا، اور میں لوگوں کے ہمراہ واپس ہوا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے جھنڈا اُٹھائے دیکھا تو فرمایا: اے ابو موسیٰ ! کیا ابو عامر قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے دونوںہاتھ اٹھائے یہ دعا کر رہے تھے: اے اللہ اپنے پیارےبندے عبید ابو عامر کو قیامت کے روز ان لوگوں میں بنانا جن کے صالح اعمال بہت اور بے شمار بلند درجات ہوں۔
Haidth Number: 10909
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۰۹) تخریج: حدیث صحیح بغیر ھذہ السیاقۃ، وھذا اسناد ضعیف لضعف عبد اللہ بن نُعیم، ولانقطاعہ، الضحاک بن عبد الرحمن روایتہ عن ابی موسی مرسلۃ، أخرجہ ابویعلی: ۷۲۲۲، وابن حبان: ۷۱۹۱ (انظر: ۱۹۵۶۷)

Wazahat

فوائد:…یہ روایت صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں درج ذیل سیاق کے ساتھ ہے: سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لَمَّا فَرَغَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ حُنَیْنٍ بَعَثَ أَبَا عَامِرٍ عَلٰی جَیْشٍ إِلٰی أَوْطَاسٍ فَلَقِیَ دُرَیْدَ بْنَ الصِّمَّۃِ فَقُتِلَ دُرَیْدٌ وَہَزَمَ اللّٰہُ أَصْحَابَہُ قَالَ أَبُو مُوسٰی: وَبَعَثَنِی مَعَ أَبِی عَامِرٍ فَرُمِیَ أَبُو عَامِرٍ فِی رُکْبَتِہِ رَمَاہُ جُشَمِیٌّ بِسَہْمٍ فَأَثْبَتَہُ فِی رُکْبَتِہِ فَانْتَہَیْتُ إِلَیْہِ فَقُلْتُ: یَا عَمِّ! مَنْ رَمَاکَ؟ فَأَشَارَ إِلٰی أَبِی مُوسٰی فَقَالَ: ذَاکَ قَاتِلِی الَّذِی رَمَانِی فَقَصَدْتُ لَہُ فَلَحِقْتُہُ فَلَمَّا رَآنِی وَلّٰی فَاتَّبَعْتُہُ وَجَعَلْتُ أَقُولُ لَہُ: أَلَا تَسْتَحْیِی، أَلَا تَثْبُتُ فَکَفَّ فَاخْتَلَفْنَا ضَرْبَتَیْنِ بِالسَّیْفِ فَقَتَلْتُہُ ثُمَّ قُلْتُ لِأَبِی عَامِرٍ: قَتَلَ اللّٰہُ صَاحِبَکَ، قَالَ: فَانْزِعْ ہٰذَا السَّہْمَ فَنَزَعْتُہُ فَنَزَا مِنْہُ الْمَائُ، قَالَ: یَا ابْنَ أَخِی! أَقْرِئِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم السَّلَامَ وَقُلْ لَہُ: اِسْتَغْفِرْ لِی وَاسْتَخْلَفَنِی أَبُو عَامِرٍ عَلَی النَّاسِ فَمَکُثَ یَسِیرًا ثُمَّ مَاتَ فَرَجَعْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بَیْتِہِ عَلٰی سَرِیرٍ مُرْمَلٍ وَعَلَیْہِ فِرَاشٌ قَدْ أَثَّرَ رِمَالُ السَّرِیرِ بِظَہْرِہِ وَجَنْبَیْہِ فَأَخْبَرْتُہُ بِخَبَرِنَا وَخَبَرِ أَبِی عَامِرٍ وَقَالَ قُلْ لَہُ اسْتَغْفِرْ لِی فَدَعَا بِمَاء ٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِعُبَیْدٍ أَبِی عَامِرٍ وَرَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَوْقَ کَثِیرٍ مِنْ خَلْقِکَ مِنَ النَّاسِ۔)) فَقُلْتُ: وَلِی فَاسْتَغْفِرْ فَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ ذَنْبَہُ وَأَدْخِلْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُدْخَلًا کَرِیمًا۔)) جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غزوہ حنین سے فارغ ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابوعامر کو ایک لشکر کا سردار بنا کر قوم اوطاس کی جانب بھیجا، ان کا مقابلہ درید سے ہوا، درید مارا گیا اور اس کے ساتھیوں کو اللہ نے شکست دی، سیدنا ابوموسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بھی ابوعامر کے ساتھ بھیجا تو ابوعامر کے گھٹنا میں ایک تیر آکر لگا جو ایک جشمی آدمی نے پھینکا تھا، وہ تیر ان کے زانو میں اتر گیا، میں ان کے پاس گیا اور پوچھا، چچا جان! آپ کو کس نے تیر مارا ہے؟ انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اشارہ سے بتایا کہ میرا قاتل وہ ہے، جس نے میرے تیر مارا ہے، پس میں اس کی تاک میں چلا، جب اس نے مجھے دیکھا تو وہ بھاگا۔ میں نے اس کا پیچھا کیا اور اس سے کہتا جارہا تھا: اوبے غیرت، اوبے غیرت، اب ٹھہرتا کیوں نہیں؟ وہ ٹھہر گیا میں اور وہ ایک دوسرے پر تلواروں سے حملہ آور ہوئے اور میں نے اسے قتل کردیا، پھر میں نے ابوعامر سے کہا: اللہ نے آپ کے قاتل کو ہلاک کر دیا ہے، انہوں نے کہا: میرایہ پیوست شدہ تیر تو نکالو میں نے وہ تیر نکالا تو اس (زخم) سے پانی نکلا، انہوں نے کہا: برادر زادہ! نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو میرا سلام کہنا اور آپ سے عرض کرنا کہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، ابوعامر نے مجھے اپنی جگہ امیر لشکر نامزد کیا۔ پھر وہ تھوڑی دیر زندہ رہ کر شہید ہوگئے، میں واپس لوٹا اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے مکان میں ایک بان والی چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے اور اس پر (برائے نام ایسا) بستر تھا کہ چارپائی کے بان کے نشانات آپ کی پشت اور پہلو میں پڑے ہوئے تھے، چنانچہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے اور ابوعامر کے حالات کی اطلاع دی اور (میں نے کہا کہ) انہوں نے آپ سے یہ عرض کرنے کو کہا ہے کہ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی منگوا کر وضو کیا، پھر اپنے ہاتھ اٹھا کر فرمایا: اے اللہ ! ابو عامر عبید کی مغفرت فرما اور (آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاتھ اتنے اونچے تھے کہ) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بغلوں کی سفیدی میں دیکھ رہا تھا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اسے قیامت کے دن اپنی بہت ساری مخلوق پر فضیلت عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: میرے لئے بھی دعائے مغفرت فرمائیے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! عبداللہ بن قیس کے گناہوں کو بخش دے اور قیامت کے دن اسے معزز جگہ داخل فرما۔ ابوبردہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک دعا سیدنا ابوعامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے لئے تھی اور دوسری سیدنا ابوموسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے لئے۔