Blog
Books
Search Hadith

جعرانہ کے مقام پر حنین کی غنیمتوں کی تقسیم، بنو ہوازن کے وفد کی مسلمان ہو کر آمد اور ان کی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اپنے قیدیوں اور اموال کی واپسی کی درخواست کا بیان

۔ (۱۰۹۱۷)۔ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ: أَعْطَانِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ حُنَیْنٍ، وَإِنَّہُ لَأَبْغَضُ النَّاسِ إِلَیَّ، فَمَا زَالَ یُعْطِینِی حَتّٰی صَارَ وَإِنَّہُ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَیَّ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۷۸)

سیدنا صفوان بن امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ بغض تھا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حنین کے دن مجھے مالِ غنیمت میں سے حصہ دیا اور مجھے برابر عنایت فرماتے رہے تاآنکہ وہ میری نظروں میں سب لوگوں سے زیادہ محبوب ٹھہرے۔
Haidth Number: 10917
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۱۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۱۳ (انظر: ۱۵۳۰۴)

Wazahat

فوائد:…صفون بن امیہ ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حنین میں شریک ہوئے تھے، جبکہ وہ کافر تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تالیف قلبی کے لیے ان کو بہت سارا مال و دولت عطا کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مقصد پورا ہو گیا اور یہ مسلمان ہو گئے۔