Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قیادت میں حج کی ادائیگی اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اہلِ مکہ کی طرف اعلانِ براء ت کے لیے روانہ کئے جانے کا بیان

۔ (۱۰۹۵۷)۔ عَنْ اَنَسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعَثَ بِبَرَائَ ۃٍ مَعَ اَبِیْ بَکْرٍ، فَلَمَّا بَلَغَ ذَا الْحُلَیْفَۃِ قَالَ: ((لَا یَبْلُغُہَا اِلَّا اَنَا اَوْ رَجْلٌ مِنْ اَھْلِ بَیْتِیْ۔)) فَبَعَثَ بِہَا مَعَ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۱۳۲۴۶)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہمراہ اعلانِ براء ت کے لیے روانہ کیا، جب وہ ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل مکہ کے سامنے یہ اعلان میں خود یا میرے اہل بیت میں سے کوئی کر سکتا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ پیغام دے کر سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ان کے پیچھے روانہ فرمایا۔
Haidth Number: 10957
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۵۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لنکارۃ متنہ، سماک بن حرب لیس بذاک القوی، وقد استنکر الحدیثَ الخطابی وابن تیمیۃ، أخرجہ الترمذی: ۳۰۹۰ (انظر: ۱۳۲۱۴)

Wazahat

فوائد:…مزید دیکھیں حدیث نمبر (۸۶۱۴) والا باب۔