Blog
Books
Search Hadith

رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر کی طرف نقل مکانی تاکہ وہیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تیمار داری کی جائے نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا نماز کے لیے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خلیفہ بنانا

۔ (۱۰۹۸۹)۔ عَنْ اَنَسٍ وَالْحَسَنِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَرَجَ مُتَوَکِّئًا عَلٰی اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ وَعَلَیْہِ ثَوْبُ قُطْنٍ، قَدْ خَالَفَ بَیْنَ طَرَفَیْہِ فَصَلّٰی بِہِمْ۔ (مسند احمد: ۱۳۵۴۴)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا آسرا لے کر تشریف لے گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سوتی کپڑا زیب تن کئے ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے دونوں پلوں کو آگے پیچھے ڈالا ہوا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جا کر نماز پڑھائی۔
Haidth Number: 10989
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۸۹) تخریج: اسناد حدیث انس صحیح علی شرط مسلم، وحدیث الحسن مرسل، أخرجہ الطیالسی: ۲۱۴۰، وابن حبان: ۲۳۳۵، والترمذی فی الشمائل : ۱۲۷ (انظر: ۱۳۵۱۰)

Wazahat

فوائد:…اس حدیث میں ثَوْبُ قُطْن کے الفاظ ہیں، جبکہ مسند طیالسی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: فَصَلَّی بِالنَّاِس فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثَوْبٍ قِطْرِیٍّ (بحرین کے علاقے قِطْرٌ کی طرف نسبت ہے)۔ اوریہی الفاظ راجح معلوم ہوتے ہیں۔