Blog
Books
Search Hadith

لوگوں سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آخری خطبہ کا تذکرہ

۔ (۱۰۹۹۳)۔ عَنْ وَاثِلَۃَ بْنَ الْأَسْقَعِ یَقُولُ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((أَتَزْعُمُونَ أَنِّی آخِرُکُمْ وَفَاۃً، أَلَا إِنِّی مِنْ أَوَّلِکُمْ وَفَاۃً، وَتَتْبَعُونِی أَفْنَادًا، یُہْلِکُ بَعْضُکُمْ بَعْضًا۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۰۳)

سیدنا واثلہ بن اسقع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ میں تم سب سے آخر میں فوت ہو ں گا؟ خبردار! میں تم میں پہلے وفات پانے والے لوگوں میں سے ہوں اور تم میرے بعد گروہ در گروہ فوت ہو کر آؤ گے اور تمہارا بعض بعض کو ہلاک بھی کرے گا۔
Haidth Number: 10993
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۹۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین أخرجہ ابویعلی: ۷۴۸۸، والطبرانی فی المعجم الکبیر : ۲۲/ ۱۶۷، وابن حبان: ۶۶۴۶(انظر: ۱۶۹۷۸)

Wazahat

Not Available