Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا بعض مخصوص صحابہ کرام کو بلوانے کا بیان تاکہ ان کے لیے کوئی تحریرلکھیں

۔ (۱۰۹۹۸)۔ عَنْ جَابِرٍ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَعَا عِنْدَ مَوْتِہِ بِصَحِیْفَۃٍ لِیَکْتُبَ فِیْہَا کِتَابًا لَایَضِلُّوْنَ بَعْدَہَا، قَالَ: فَخَالَفَ عَلَیْہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتّٰی رَفَضَہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۷۸۳)

سیدناجابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وفات سے قبل ایک صحیفہ منگوایا تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ا س پر ایک ایسی بات لکھوا دیں تاکہ لوگ آپ کے بعد گمراہ نہ ہوں، لیکن سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سے اختلاف کیا، تاآنکہ خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی اس ارادہ کو موقوف کر دیا۔
Haidth Number: 10998
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰۹۹۸) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۱۸۶۹ (انظر: ۱۴۷۲۶)

Wazahat

فوائد:…اس طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کوئی تحریر تیار نہیں کروائی، بلکہ یہ ارادہ ہی ترک کر دیا، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس وقوعہ کے تین دن بعد تک زندہ رہے، اگر یہ تحریر ضروری ہوتی تو بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کا اہتمام کروا دیتے۔