Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی بات کی وصیت کر گئے تھے یا نہیں اور کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بعد کسی کے حق میں خلافت کا فیصلہ کیا تھا یا نہیں؟

۔ (۱۱۰۰۰)۔ عن طَلْحَۃَ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی أَوْفٰی: أَوْصٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَکَیْفَ أَمَرَ الْمُؤْمِنِینَ بِالْوَصِیَّۃِ وَلَمْ یُوصِ، قَالَ: أَوْصٰی بِکِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۲۸)

سیدنا طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: آیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کوئی وصیت بھی کی تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں کی۔ میں نے کہا: تو پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہلِ ایمان کو وصیت کرنے کا حکم کیوں دیا ہے، جبکہ خود تو وصیت نہیں کی؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ کی کتاب کے بارے میں وصیت کی تھی (یعنی اس کو مضبوطی سے تھامے رکھیں)۔
Haidth Number: 11000
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۰۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۷۴۰، ۴۴۶۰، ومسلم: ۱۶۳۴(انظر: ۱۹۴۰۸)

Wazahat

فوائد:…نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حیات ِ مبارکہ کے ختم ہونے تک اپنی امت کی رہنمائی کرتے رہے، اس لیے وفات کے قریب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کئی امور کا حکم دیا تھا۔