Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی بات کی وصیت کر گئے تھے یا نہیں اور کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بعد کسی کے حق میں خلافت کا فیصلہ کیا تھا یا نہیں؟

۔ (۱۱۰۰۱)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: ذَکَرُوا عِنْدَ عَائِشَۃَ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ وَصِیًّا، فَقَالَتْ: مَتٰی أَوْصٰی إِلَیْہِ؟ فَقَدْ کُنْتُ مُسْنِدَتَہُ إِلٰی صَدْرِی، أَوْ قَالَتْ: فِی حِجْرِی، فَدَعَا بِالطَّسْتِ فَلَقَدِ انْخَنَثَ فِی حِجْرِی، وَمَا شَعَرْتُ أَنَّہُ مَاتَ، فَمَتٰی أَوْصٰی إِلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۴۵۴۰)

اسود سے مروی ہے کہ لوگوں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے سامنے ذکر کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں وصیت کی ہے (کہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد خلیفہ ہوں گے)، انہوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں کس وقت وصیت کی؟ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے سینے سے ٹیک دئیے ہوئے تھی،یایوں کہا کہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنی گودمیں لیا ہوا تھا، آپ نے پانی کا برتن طلب فرمایا اور میری گود ہی میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح پرواز کر گئی اور مجھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کا بھی پتہ نہیں چلا، اب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں وصیت کب کر دی؟
Haidth Number: 11001
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۰۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۷۴۱، ومسلم: ۱۶۳۶(انظر: ۲۴۰۳۹)

Wazahat

Not Available