Blog
Books
Search Hadith

اہل بیت کی طرف سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری کا اہتمام اور دواؤں اور دم کے ذریعے آپ کو شفایاب کرنے کی مساعی

۔ (۱۱۰۰۸)۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرٍ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ قَالَتْ: أَوَّلُ مَا اشْتَکٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ، فَاشْتَدَّ مَرَضُہُ حَتّٰی أُغْمِیَ عَلَیْہِ فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُہُ فِی لَدِّہِ فَلَدُّوہُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: ((مَا ہٰذَا؟)) فَقُلْنَا: ہٰذَا فِعْلُ نِسَائٍ جِئْنَ مِنْ ہَاہُنَا وَأَشَارَ إِلٰی أَرْضِ الْحَبَشَۃِ، وَکَانَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَیْسٍ فِیہِنَّ، قَالُوا: کُنَّا نَتَّہِمُ فِیکَ ذَاتَ الْجَنْبِ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((إِنَّ ذٰلِکَ لَدَائٌ، مَا کَانَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَیَقْرَفُنِی بِہِ، لَا یَبْقَیَنَّ فِی ہٰذَا الْبَیْتِ أَحَدٌ إِلَّا الْتَدَّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔)) یَعْنِی الْعَبَّاسَ، قَالَ: فَلَقَدِ الْتَدَّتْ مَیْمُونَۃُیَوْمَئِذٍ وَإِنَّہَا لَصَائِمَۃٌ لِعَزْمَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۱۷)

سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری کا آغاز ام المؤمنین سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے گھر ہوا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منہ میں دوا ڈالنے کا مشورہ کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منہ میں دوا انڈیل دی۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا:یہ ارضِ حبشہ سے آئی ہوئی عورتوں کا کام ہے، سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بھی ان خواتین میں سے تھیں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے سمجھا کہ آپ کو نمونیا کی شکایت ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نمونیا ایسی بیماری ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس میں مبتلا نہیں کرے گا، اب گھر میں جتنے بھی لوگ ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چچا سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے سوا ان سب کے منہ میں یہ دوا انڈیلی جائے۔ راوی کہتے ہیں:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قسم کے پیش نظر سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے منہ میں بھی دوا ڈالی گئی حالانکہ وہ روزے سے تھیں۔
Haidth Number: 11008
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۰۸) تخریج: اسناد مرسل، أخرجہ ابن حبان: ۶۵۸۷، والطبرانی فی المعجم الکبیر : ۲۴/ ۳۷۲، والحاکم: ۴/ ۲۰۲ (انظر: ۲۷۴۶۹)

Wazahat

Not Available