Blog
Books
Search Hadith

اہل بیت کی طرف سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری کا اہتمام اور دواؤں اور دم کے ذریعے آپ کو شفایاب کرنے کی مساعی

۔ (۱۱۰۱۲)۔ عَنْ عُرْوَۃَ أَوْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ: ((صُبُّوا عَلَیَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْکِیَتُہُنَّ، لَعَلِّی أَسْتَرِیحُ فَأَعْہَدَ إِلَی النَّاسِ۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: فَأَجْلَسْنَاہُ فِی مِخْضَبٍ لِحَفْصَۃَ مِنْ نُحَاسٍ، وَسَکَبْنَا عَلَیْہِ الْمَائَ مِنْہُنَّ، حَتَّیطَفِقَیُشِیرُ إِلَیْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ ثُمَّ خَرَجَ۔ (مسند احمد: ۲۶۴۴۰)

سید ہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مرض الموت کے دوران فرمایا: مجھ پر سات ایسی مشکوں کاپانی ڈالو، جن کے منہ کے بندھن کو نہ کھولا گیا ہو، شاید اس طرح مجھے کچھ راحت ہو، اور میں لوگوں سے ہم کلام ہو سکوں۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ایک ٹب میں بٹھا دیا، جو تانبے کا بنا ہوا تھا، اور ہم نے آپ پر ان مشکوں سے پانی ڈالنا شروع کیا، تاآنکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری طرف اشارہ کرنے لگے کہ تم نے کام پورا کر دیا ہے،پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر( مسجد کی طرف) تشریف لے گئے۔
Haidth Number: 11012
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۱۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۹۸، ۴۴۴۲، ۵۷۱۴ (انظر: ۲۵۹۱۵)

Wazahat

فوائد:…اگر ضرورت ہو تو زیادہ پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، ان کو نماز پڑھائی اور پھر ان سے خطاب کیا۔ سنن دارمی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا صحابۂ کرام سے آخری خطاب تھا۔ صحیح مسلم کی سیدنا جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی وفات سے پانچ دن قبل یہ خطاب کیا تھا (اور یہ جمعرات کا دن تھا)۔