Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیماری کے دوران پیش آنے والے بعض امور کا بیان

۔ (۱۱۰۱۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ اُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، وَھِیْ اُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ اُخْتُ مَیْمُوْنَۃَ، قَالَتْ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ مَرَضِہِ فَجَعَلْتُ اَبْکِیْ، فَرَفَعَ رَاْسَہٗفَقَالَ: ((مَایُبْکِیْکِ؟)) قُلْتُ: خِفْنَا عَلَیْکَ وَمَا نَدْرِیْ مَا نَلْقٰی مِنَ النَّاسِ بَعْدَکَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَنْتُمُ الْمُسْتَضْعَفُوْنَ بَعْدِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۱۳)

سیدہ ام فضل بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، یہ سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ام ولد اور سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی ہمشیرہ تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مرض الموت کے دنوں میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حالت دیکھ کر رونے لگی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھا کر فرمایا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کیا: ہمیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جدائی کا اندیشہ ہے، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد ہمیں کن لوگوں سے سابقہ پڑے گا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے بعد تم لوگ انتہائی کمزور سمجھے جاؤ گے۔
Haidth Number: 11013
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۱۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف یزید بن ابی زیاد، أخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر : ۲۵/ ۳۲ (انظر: ۲۶۸۷۶)

Wazahat

Not Available