Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے امت کو آخری تاکید نماز کی تھی، نیز صحابہ کرام کا آپ کو آخری بار دیکھنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موت شہادت کی موت تھی

۔ (۱۱۰۱۶)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرَضَہُ الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ، أَتَاہُ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ، فَقَالَ بَعْدَ مَرَّتَیْنِ: ((یَا بِلَالُ! قَدْ بَلَّغْتَ فَمَنْ شَائَ فَلْیُصَلِّ وَمَنْ شَائَ فَلْیَدَعْ۔)) فَرَجَعَ إِلَیْہِ بِلَالٌ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی، مَنْ یُصَلِّی بِالنَّاسِ؟ قَالَ: ((مُرْ أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) فَلَمَّا أَنْ تَقَدَّمَ أَبُو بَکْرٍ رُفِعَتْ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم السُّتُورُ، قَالَ: فَنَظَرْنَا إِلَیْہِ کَأَنَّہُ وَرَقَۃٌ بَیْضَائُ عَلَیْہِ خَمِیصَۃٌ، فَذَہَبَ أَبُو بَکْرٍ یَتَأَخَّرُ وَظَنَّ أَنَّہُ یُرِیدُ الْخُرُوجَ إِلَی الصَّلَاۃِ، فَأَشَارَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی أَبِی بَکْرٍ أَنْ یَقُومَ فَیُصَلِّیَ، فَصَلَّی أَبُو بَکْرٍ بِالنَّاسِ فَمَا رَأَیْنَاہُ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۲۴)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب مرض الموت میں مبتلا تھے، سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز کی اطلاع دینے آئے، ان کی طرف سے دوسری مرتبہ اطلاع کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے بلال! تم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی، جو نماز پڑھنا چاہے گا، پڑھ لے گا اور جو چاہے گا وہ چھوڑ دے گا۔ پھر سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ کی طرف واپس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر نثار ہوں، لوگوں کو نماز کون پڑھائے ؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ جب سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے سے پردے ہٹا دئیے گئے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرۂ انور سفید کاغذ کی مانند (انتہائی سفید، چمک دار) تھا، اور آپ پر ایک سیاہ دھاری دار چادر تھی، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سمجھا کہ شاید آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے تشریف لانا چاہتے ہیں، وہ پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں اور نماز پڑھائیں، چنانچہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، ہم اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار نہیں کر سکے۔
Haidth Number: 11016
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۱۶) تخریج: الشطر الثانی صحیح بالطرق، وھذا اسناد ضعیف، سفیان بن حسین ضعیف فی الزھری، ثقۃ فی غیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۲/ ۳۳۰، وابویعلی: ۳۵۶۷(انظر: ۱۳۰۹۳)

Wazahat

Not Available