Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے امت کو آخری تاکید نماز کی تھی، نیز صحابہ کرام کا آپ کو آخری بار دیکھنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موت شہادت کی موت تھی

۔ (۱۱۰۱۷)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ الِاثْنَیْنِ کَشَفَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سِتْرَ الْحُجْرَۃِ، فَرَأٰی أَبَا بَکْرٍ وَہُوَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلٰی وَجْہِہِ کَأَنَّہُ وَرَقَۃُ مُصْحَفٍ وَہُوَ یَتَبَسَّمُ، قَالَ: وَکِدْنَا أَنْ نُفْتَتَنَ فِی صَلَاتِنَا فَرَحًا لِرُؤْیَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَرَادَ أَبُو بَکْرٍ أَنْ یَنْکُصَ، فَأَشَارَ إِلَیْہِ أَنْ کَمَا أَنْتَ، ثُمَّ أَرْخَی السِّتْرَ فَقُبِضَ مِنْیَوْمِہِ ذٰلِکَ، فَقَامَ عُمَرُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یَمُتْ وَلٰکِنَّ رَبَّہُ أَرْسَلَ إِلَیْہِ کَمَا أَرْسَلَ إِلٰی مُوسَی، فَمَکَثَ عَنْ قَوْمِہِ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً، وَاللّٰہِ! إِنِّی لَأَرْجُو أَنْ یَعِیشَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰییَقْطَعَ أَیْدِیَ رِجَالٍ مِنَ الْمُنَافِقِینَ وَأَلْسِنَتَہُمْ، یَزْعُمُونَ أَوْ قَالَ: یَقُولُونَ، إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ مَاتَ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۵۹)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سوموار کا دن تھا، ایک روایت میں ہے کہ میں نے سوموار کے دن آخری مرتبہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار کیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجرے کا پردہ ہٹا کر دیکھا تو سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرہ انور کو دیکھا، وہ قرآنی ورق کی مانند انتہائی حسین تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرا رہے تھے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دیکھنے کی خوشی میں نماز کے اندر ہی فرط مسرت سے فتنہ میں مبتلا ہونے کے قریب ہو گئے، مراد یہ ہے کہ آپ کو صحت یاب دیکھ کر ہمیں اس قدر خوشی ہوئی کہ قریب تھا کہ ہم نماز توڑ بیٹھتے، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشارہ سے فرمایا کہ نماز تم ہی پڑھاؤ، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پردہ نیچے گرا دیا اور اسی دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح پرواز کر گئی۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال نہیں ہوا، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رب نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وہی کیفیت طاری کی ہے، جیسے موسیٰ علیہ السلام چالیس راتیں اپنی قوم سے الگ تھلگ رہے تھے۔ اللہ کی قسم ! مجھے توقع ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منافقین کے ہاتھ اور زبانیں کاٹنے تک زندہ رہیں گے، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔
Haidth Number: 11017
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۱۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۵۴، ۱۲۰۵، ۴۴۴۸، ومسلم: ۴۱۹(انظر: ۱۳۰۲۸)

Wazahat

فوائد:…بالآخر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے تسلیم کر لیا تھا کہ واقعی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وفات پا گئے ہیں، دیکھیں حدیث نمبر (۱۰۹۷۷)