Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے امت کو آخری تاکید نماز کی تھی، نیز صحابہ کرام کا آپ کو آخری بار دیکھنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موت شہادت کی موت تھی

۔ (۱۱۰۱۸)۔ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: صَلّٰی بَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بَیْتِہِ مُتَوَشِّحًا فِی ثَوْبٍ الْمَغْرِبَ فَقَرَأَ الْمُرْسَلَاتِ، مَا صَلّٰی بَعْدَھَا حَتَّی قُبِضَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۰۸)

سیدہ ام فضل بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے گھر میں ایک کپڑے میں لپٹ کر ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور سورۂ مرسلات کی تلاوت کی، اس کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھی، حتی کہ فوت ہو گئے۔
Haidth Number: 11018
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۱۸) تخریج: أخطأ موسی بن داود الضبی، فأدخل حدیثا فی حدیث۔ فقولھا: صلی بنا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فی بیتہ متوشحا فی ثوب، انما ھو من حدیث انس، وھو حدیث صحیح (مسند احمد: ۱۳۲۶۰)، وأما حدیث: قرأ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فی المغرب سورۃ المرسلات، فھو من حدیث ام الفضل، وھو حدیث صحیح (مسند احمد: ۲۶۸۶۸) أما ھذا الحدیث، فأخرجہ النسائی: ۲/ ۱۶۸(انظر: ۲۶۸۷۱)

Wazahat

فوائد:…سیدہ ام فضل بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ فِی الْمَغْرِبِ بِالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا ثُمَّ مَا صَلّٰی لَنَا بَعْدَہَا حَتّٰی قَبَضَہُ اللّٰہُ۔ … میں نے سنا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نمازِ مغرب میں سورۂ مرسلات پڑھی، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں کوئی نماز نہ پڑھائی،یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وفات پا گئے۔ (صحیح بخاری: ۴۰۷۶) سیدہ ام فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنے علم کے مطابق بات کر رہی ہیں، وگرنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابۂ کرام کو سب سے آخر میںجو نماز پڑھائی تھی، وہ ظہر کی نماز تھی۔