Blog
Books
Search Hadith

صحابہ کرام اور اہل بیت پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کا اثر، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح قبض ہونے پر ان کے دہشت زدہ ہونے، رونے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے انتقال کے بعد سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بوسہ دینے کا بیان

۔ (۱۱۰۳۷)۔ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یُحَدِّثُ: أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ تُوُفِّیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَزِنُوا عَلَیْہِ، حَتّٰی کَادَ بَعْضُہُمْ یُوَسْوِسُ، قَالَ عُثْمَانُ: وَکُنْتُ مِنْہُمْ فَبَیْنَا أَنَا جَالِسٌ فِی ظِلِّ أُطُمٍ مِنَ الْآطَامِ، مَرَّ عَلَیَّ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَسَلَّمَ عَلَیَّ فَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّہُ مَرَّ وَلَا سَلَّمَ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ حَتّٰی دَخَلَ عَلٰی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَ لَہُ: مَا یُعْجِبُکَ أَنِّی مَرَرْتُ عَلٰی عُثْمَانَ فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ السَّلَامَ، وَأَقْبَلَ ہُوَ وَأَبُو بَکْرٍ فِی وِلَایَۃِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ حَتّٰی سَلَّمَا عَلَیَّ جَمِیعًا، ثُمَّ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: جَائَنِی أَخُوکَ عُمَرُ فَذَکَرَ أَنَّہُ مَرَّ عَلَیْکَ فَسَلَّمَ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَیْہِ السَّلَامَ، فَمَا الَّذِی حَمَلَکَ عَلٰی ذٰلِکَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا فَعَلْتُ، فَقَالَ عُمَرُ: بَلٰی وَاللّٰہِ! لَقَدْ فَعَلْتَ وَلٰکِنَّہَا عُبِّیَّتُکُمْیَا بَنِی أُمَیَّۃَ، قَالَ: قُلْتُ: وَاللّٰہِ مَا شَعَرْتُ أَنَّکَ مَرَرْتَ وَلَا سَلَّمْتَ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ: صَدَقَ عُثْمَانُ وَقَدْ شَغَلَکَ عَنْ ذٰلِکَ أَمْرٌ، فَقُلْتُ: أَجَلْ، قَالَ: مَا ہُوَ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: تَوَفَّی اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِیَّہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَہُ عَنْ نَجَاۃِ ہٰذَا الْأَمْرِ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ: قَدْ سَأَلْتُہُ عَنْ ذٰلِکَ، قَالَ: فَقُمْتُ إِلَیْہِ، فَقُلْتُ لَہُ: بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی أَنْتَ أَحَقُّ بِہَا، قَالَ أَبُو بَکْرٍ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ مَا نَجَاۃُ ہٰذَا الْأَمْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَنْ قَبِلَ مِنِّی الْکَلِمَۃَ الَّتِی عَرَضْتُ عَلٰی عَمِّی فَرَدَّہَا عَلَیَّ فَہِیَ لَہُ نَجَاۃٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰)

سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہوا تو بعض صحابہ پر اس کا شدید اثر ہوا اور قریب تھا کہ ان میں سے بعض کی حالت غیر ہو جاتی، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:میں بھی ایسے ہی لوگوں میں سے تھا، میں ایک مکان کے سائے میں بیٹھا تھا، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میرے پاس سے گزرے، انہوں نے مجھے سلام کہا، لیکن مجھے ان سے گزرنے اور سلام کہنے کا علم ہی نہیں ہوا، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جا کر سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے شکایت کی اور کہا: کیایہ بات آپ کے لیے تعجب انگیز نہیں کہ میں سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس سے گزرا، میں نے انہیں سلام کہا، لیکن انہوں نے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ خلیفہ منتخب ہو چکے تھے، وہ دونوں میرے پاس آئے، دونوں نے مجھے سلام کہا اور پھر سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تمہارے بھائی عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے میرے پاس آکر شکایت کی ہے کہ وہ تمہارے پاس سے گزرے اور سلام کہا، مگر آپ نے انہیں سلام کا جواب نہیں دیا، اس کی کیا وجہ تھی؟ میں نے عرض کیا:میں نے تو ایسا کیا ہی نہیں، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کی قسم ! میں نے سلام کہا ہے اور آپ نے جواب نہیں دیا، اے بنو امیہ! یہ تمہاری متکبرانہ عادت ہے، میں نے عرض کیا:اللہ کی قسم! مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ آپ میرے پاس سے گزرے ہوں یا سلام کہا ہو۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ درست کہتے ہیں، آپ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جدائی کا غم تھا، اس لیے آپ ادھر توجہ نہیں دے سکے، میں نے بھی کہا: جی ہاں ایسے ہی ہے، انہوں نے کہا، کیا ؟ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو موت دے دی اور ہم آپ سے یہ تو دریافت ہی نہیں کر سکے کہ قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے نجات کیسے ہو گی؟ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس بارے میں دریافت کر چکا ہو ں، پس میں اٹھ کر ان کی طرف گیا اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں! واقعی آپ ہی اس بات کو دریافت کرنے کے زیادہ حق دار تھے، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:میں نے دریافت کیا تھا کہ اے اللہ کے رسول! قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے نجات کیونکر ہو گی؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا: میں نے جو کلمۂ اسلام اپنے چچا کے سامنے پیش کیا تھا، مگر اس نے اسے قبول نہیں کیا تھا، جو آدمی بھی میری طرف سے اس کلمہ کو قبول کر لے یعنی اس کا دلی طور پر اقرار کر لے تو یہی کلمہ( توحید) اس کی نجات کا ذریعہ ہو گا۔
Haidth Number: 11037
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۳۷) تخریج: المرفوع منہ صحیح بشواھدہ، أخرجہ البزار: ۴، وابویعلی: ۱۰ (انظر: ۲۰)

Wazahat

فوائد:…نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نبوت و رسالت، قیادت و سیادت، صحابۂ کرام کا پاس و لحاظ، بے آسرا افراد کی کفالت، اپنے جانثاروں کی محبتوں کا مرکز اور ان کے تعلق کا محور، غرضیکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اتنے اوصاف سے متصف تھے کہ صحابۂ کرام آپ کی وفات پر اپنے آپ کو بے سہارا سمجھنے لگے اور وہ بہت غمزدہ ہو گئے، بلکہ ان کے اندر سے یہ آواز آنے لگی ہو گی کہ اب کیا کریں گے، اب کیسے زندگی گزاریں گے، غمگسار قائد کے بغیر زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں گے…۔