Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے کا بیان

۔ (۱۱۰۴۵)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: لَمَّا أَرَادُوا غُسْلَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اخْتَلَفُوا فِیہِ، فَقَالُوا: وَاللّٰہِ! مَا نَرٰی کَیْفَ نَصْنَعُ أَنُجَرِّدُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا أَمْ نُغَسِّلُہُ وَعَلَیْہِ ثِیَابُہُ؟ قَالَتْ: فَلَمَّا اخْتَلَفُوا أَرْسَلَ اللّٰہُ عَلَیْہِمُ السِّنَۃَ حَتّٰی وَاللّٰہِ مَا مِنَ الْقَوْمِ مِنْ رَجُلٍ إِلَّا ذَقْنُہُ فِی صَدْرِہِ نَائِمًا، قَالَتْ: ثُمَّ کَلَّمَہُمْ مِنْ نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ لَا یَدْرُونَ مَنْ ہُوَ، فَقَالَ: اغْسِلُوا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَلَیْہِ ثِیَابُہُ، قَالَتْ: فَثَارُوْا إِلَیْہِ فَغَسَّلُوا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ فِی قَمِیصِہِ،یُفَاضُ عَلَیْہِ الْمَائُ وَالسِّدْرُ وَیُدَلِّکُہُ الرِّجَالُ بِالْقَمِیصِ، وَکَانَتْ تَقُولُ: لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنَ الْأَمْرِ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَّا نِسَاؤُہُ۔ (مسند احمد: ۲۶۸۳۷)

سیدنا عبداللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ جب اہل خانہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو ان کا آپس میں اختلاف ہو گیا، وہ کہنے لگے: اللہ کی قسم ہم نہیں جانتے کہ ہم کیا کریں؟ کیا ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بھی اسی طرح برہنہ کریں، جیسے ہم اپنے مردوں کو برہنہ کیا کرتے ہیں؟یا ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کپڑوں سمیت ہی غسل دے دیں؟ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے: جب ان میں اس بات پر اختلاف ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان سب پر اونگھ سی طاری کر دی،یہاں تک کہ نیند کی حالت میں سب لوگوں کی ٹھوڑیاں ان کے سینوں پر جا لگیں، پھر گھر کے ایک کونے سے کسی نے ان سے بات کی، ان کو پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کون تھا؟ اس نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کپڑوں سمیت غسل دو، وہ سب جلدی سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف گئے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو قمیص سمیت غسل دیا، اس کے اوپر سے ہی پانی اور بیری کے پتوں کو بہایا گیا، اور مرد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسم کو قمیص سمیت ملتے تھے۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی تھیں کہ جو بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی اگر پہلے معلوم ہو جاتی تورسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج ہی غسل دیتیں۔
Haidth Number: 11045
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۴۵) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۳۱۴۱، وابن ماجہ: ۱۴۶۴(انظر: ۲۶۳۰۶)

Wazahat

فوائد:…اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شان کی خاطر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیروکاروں کو سمجھانے کا کیسا معجزاتی انداز اختیار کیا، سبحان اللہ۔