Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تکفین کا بیان

۔ (۱۱۰۵۱)۔ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: أُدْرِجَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی ثَوْبٍ حِبَرَۃٍ، ثُمَّ أُخِذَ عَنْہُ، قَالَ الْقَاسِمُ: إِنَّ بَقَایَا ذٰلِکَ الثَّوْبِ لَعِنْدَنَا بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۲۵۷۹۴)

قاسم بن محمد سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دھاری دار کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا، پھر اس کپڑے کو اتار لیا گیا تھا۔ قاسم بن محمد نے بیان کیا : اس کپڑے کے کچھ بچے ہوئے ٹکڑے تاحال ہمارے پاس موجود ہیں۔
Haidth Number: 11051
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۵۱) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۱۴۹ (انظر: ۲۵۲۸۰)

Wazahat

Not Available