Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دفن، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر اور بعداز وفات حالات کی تبدیلی کا بیان

۔ (۱۱۰۵۸)۔ (وَعَنْہَا اَیْضًا) قَالَتْ: تُوُفِّیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ الِاثْنَیْنِ، وَدُفِنَ لَیْلَۃَ الْأَرْبِعَائِ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۰۰)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات سوموار کے دن ہوئی تھی اور تدفین بدھ کی رات کو۔
Haidth Number: 11058
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۵۸) تخریج: حدیث محتمل للتحسین أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۴۳۰۰، ومالک فی المؤطائ : ۱/ ۲۳۱ (انظر: ۲۴۷۹۰)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوشنبہ کے دن، ۱۲ ربیع الاول سنہ ۱۱ ہجری کو وفات پائی، اس حادثۂ دل فگار کی خبر صحابۂ کرام میں فوراً پھیل گئی اور ان پر دنیا تاریک ہو گئی اور قریب تھا کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھتے، اُدھر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہو کر مسجد میں یہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس وقت تک وفات نہیں پائیں گے، جب تک کہ اللہ تعالیٰ منافقین کو فنا نہ کر دے اور اس شخص کو کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جو یہ کہے کہ آپ وفات پا گئے ہیں، پھر سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک ہلکی سی تقریر کی، جس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات پر دلالت کرنے والی آیات تلاوت کیں، حتی کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کا فیصلہ قبول کر لیا، پھر خلافت اور جانشینی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا، مختلف دھڑوں میں اس موضوع پر بحث و گفتگو ہونے لگی اور سقیفہ بنی ساعدہ میں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیعت کر لی گئی۔ اس قسم کے حالات کی وجہ سے سوموار کا باقی دن اور منگل کی رات گزر گئی، منگل کے روز رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کپڑے اتارے بغیر غسل دیا گیا، بیچ میں قبر کھودنے کا مسئلہ بھی پیش آیا اور اس کو حل کیا گیا، جیسا کہ پچھلی احادیث میں بیان ہو چکا ہے، تجہیز و تکفین کے بعد صحابۂ کرام مختلف ٹولیوں کی صورت میں نماز جنازہ ادا کرتے رہے، یہاں تک کہ منگل کا پورا دن اور بدھ کی بیشتر رات گزر گئی اور اسی رات کے اواخر میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسد پاک کو سپردِ خاک کیا گیا۔