Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مدتِ عمر کا بیان

۔ (۱۱۰۶۴)۔ عَنْ جَرِیرٍ قَالَ: قَالَ لِی حَبْرٌ بِالْیَمَنِ: إِنْ کَانَ صَاحِبُکُمْ نَبِیًّا فَقَدْ مَاتَ الْیَوْمَ، قَالَ جَرِیرٌ: فَمَاتَ یَوْمَ الِاثْنَیْنِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۴۵)

سیدناجریر بن عبداللہ بَجَلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یمن میں ایکیہودی عالم نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارا ساتھی سچا نبی تھا تو آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا جریر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: واقعی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے تھے۔
Haidth Number: 11064
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۶۴) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر : ۲۴۷۹ (انظر: ۱۹۲۳۲)

Wazahat

فوائد:… یہودیوں اور عیسائیوں کے مذہبی ادب میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں کئی پیشین گوئیاں موجود تھیں اور وہ ان کے سامنے برحق ثابت ہوئیں، کتنی حیران کن بات ہے کہ پھر بھی ان لوگوں نے ہدایت کو قبول نہیں کیا۔ اس ضمن میں سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ایمان لانے کا واقعہ انتہائی سبق آموز ہے۔