Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مدتِ عمر کا بیان

۔ (۱۱۰۶۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُبِضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۸۴۶)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال پینسٹھ برس کی عمر میں ہوا تھا۔
Haidth Number: 11065
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۰۶۵) تخریج: اسنادہ ضعیف، علی بن زید بن جدعان ضعیف، أخرجہ ابویعلی: ۲۴۱۲، والطبرانی: ۱۲۸۴۵ (انظر: ۱۸۴۶)

Wazahat

فوائد:… امام بیہقی نے کہا: سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے کثیر اور ثقہ شاگردوں کی روایت کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی اور ان ہی کی روایت اس باب کی صحیح روایت کے موافق ہے، جو کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی دو روایتوں میں سے ایک کے اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کیروایت کے موافق ہے (کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی)۔ (دلائل النبوۃ: ۷/ ۲۴۱) سیدنا معاویہ اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کی روایات کا ذکر آگے آ رہا ہے۔