Blog
Books
Search Hadith

نبی اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعض فضائل کا بیان

۔ (۱۱۱۱۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ! لَیَأْتِیَنَّ عَلٰی أَحَدِکُمْ یَوْمٌ، لَأَنْ یَرَانِی ثُمَّ لَأَنْ یَرَانِی1، أَحَبُّ إِلَیْہِ مِنْ أَہْلِہِ وَمَالِہِ وَمِثْلِہِمْ مَعَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۱۲۶)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے اوپر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ تم مجھے دیکھنا چاہو گے مگر نہیں دیکھ سکو گے، اس وقت مجھے دیکھنا اور میرا دیدار کرنا اسے اہل و مال سے اور ساتھ اتنے ہی اور سے بھی زیادہ محبوب ہو گا۔
Haidth Number: 11113
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۱۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۶۴(انظر: ۸۱۴۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد اگر کسی کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار کرنے کا موقع دے دیا جائے، اگرچہ وہ ایک لمحہ کے لیے ہو، تو یہ اعزاز اس کو اس کے اہل و مال سے زیادہ محبوب ہو گا۔