Blog
Books
Search Hadith

انبیاء میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مثال اور اس امر کا بیان کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں

۔ (۱۱۱۱۹)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّ الرِّسَالَۃَ وَالنُّبُوَّۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِی وَلَا نَبِیَّ۔)) قَالَ: فَشَقَّ ذٰلِکَ عَلَی النَّاسِ قَالَ: قَالَ: ((وَلٰکِنِ الْمُبَشِّرَاتُ۔)) قَالُوا: یَارَسُولَ اللّٰہِ! وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ: ((رُؤْیَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ وَہِیَ جُزْئٌ مِنْ أَجْزَاء ِ النُّبُوَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۶۰)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رسالت اور نبوت کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، میرے بعد کوئی رسول یا نبی نہیں آئے گا۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات لوگوں پر شاق گزری تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (نبوت ورسالت کا سلسلہ تو بہرحال ختم ہو چکا ہے) تاہم خوش خبریوں کا سلسلہ باقی ہے۔ صحابہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! خوشخبروں سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسلمان آدمی کا خواب، جو کہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔
Haidth Number: 11119
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۱۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الترمذی: ۲۲۷۲ (انظر: ۱۳۸۲۴)

Wazahat

فوائد:… رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک خصوصیتیہ تھی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاتم النبیین ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نبی نہیں آئے گا، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {مَا کَانَ مُحَـمَّـدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّـبِیّٖنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلِــیْمًا۔} … محمد تمھارے مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں اور لیکن وہ اللہ کا رسول اور تمام نبیوں کا ختم کرنے والا ہے اور اللہ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ (سورۂ احزاب: ۴۰)