Blog
Books
Search Hadith

آپ کے چہرۂ انور اورگیسوئوں کا بیان

۔ (۱۱۱۳۷)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ لَا یُجَاوِزُ شَعْرُہٗأُذُنَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۷۲)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال طوالت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کانوں سے نہیں بڑھتے تھے۔
Haidth Number: 11137
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۳۷) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۳۳۸ (انظر: ۱۲۴۴۵)

Wazahat

فوائد:… حافظ ابن حجر نے کہا: یہ حدیث، اس حدیث کے الٹ ہے، جس میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کندھوں تک ہوتے تھے، اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ زیادہ تر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کانوں کی لو تک رہتے تھے، اگر ان کوسیدھا کیا جاتا تو وہ کندھے تک پہنچ جاتے، یا پھر ان دو احادیث کو دو حالتوں پر محمول کیا جائے گا۔ (فتح الباری: ۶/ ۵۷۲)