Blog
Books
Search Hadith

آپ کے چہرۂ انور اورگیسوئوں کا بیان

۔ (۱۱۱۳۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ شَعْرُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دُوْنَ الْجُمَّۃِ وَفَوْقَ الْوَفْرَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۸۳)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کندھوں سے اوپر اور کانوں سے نیچے تک ہوتے تھے۔
Haidth Number: 11139
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۳۹) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوداود: ۴۱۸۷، والترمذی: ۱۷۵۵، وابن ماجہ: ۳۶۳۵ (انظر: ۲۴۸۷۱)

Wazahat

فوائد:… عربی میں سر کے لمبے بالوں کے لیے تین لفظ استعمال کیے جاتے ہیں: جُمّہ: وہ بال جو کندھوں تک ہوں یا کندھوں کو چھو رہے ہوں۔ وَفْرَہ: وہ بال جو کانوں کے برابر تک ہوں۔ لِمَّہ: جو کانوں اور کندھوں کے درمیان ہوں۔ پیارے رسول مکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مبارک بالوں کے بارے میں تینوں الفاظ عام استعمال کیے گئے ہیں، ممکن ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کٹنگ کرواتے وقت کانوں کے نچلے حصے کے برابر بال کاٹ لیتے ہوں، جب وہ بڑھتے بڑھتے کندھوں کو لگنے لگتے تو پھر کاٹ دیتے ہوں۔