Blog
Books
Search Hadith

آپ کے چہرۂ انور اورگیسوئوں کا بیان

۔ (۱۱۱۴۱)۔ عَنْ اَبِیْ رِمْثَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْضِبُ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ، وَکَانَ شَعْرُہٗیَبْلُغُ کَتِفَیْہِ اَوْ مَنْکِبَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۶۳۶)

سیدنا ابو رمثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مہندی اور کتم کے ساتھ بال رنگتے تھے، آپ کے بال کندھوں تک پہنچتے تھے۔
Haidth Number: 11141
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۴۱) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۷۲۶، والبیھقی فی دلائل النبوۃ : ۱/ ۲۳۸ (انظر: ۱۷۴۹۷)

Wazahat

فوائد:… کتم: یمن میں پائی جانے والی ایک بوٹی ہے، یہ سرخی مائل سیاہ رنگ نکالتی ہے، جبکہ مہندی کا رنگ سرخ ہوتا ہے، اگر کتم اور مہندی کو ملایا جائے تو سیاہی اور سرخی کا درمیانہ رنگ نکلتا ہے، جس کو ہم ( ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم r ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ rown)کہتے ہیں۔ خلاصہیہ ہے کہ داڑھی اور سر کے بالوں کو وہ رنگ نہیں لگایا جا سکتا جو واضح طور پر کالا نظر آتا ہو، مزید وضاحت کے لیے اگلا باب ملاحظہ ہو۔