Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بالوں کے سفید ہو جانے کا بیان

۔ (۱۱۱۴۷)۔ عَنْ أَبِیْ رِمْثَۃَ التَّیْمِیِّ، أَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعِیَ ابْنٌ لِیْ فَقَالَ: ((اِبْنُکَ ھٰذَا؟)) قُلْتُ: أَشْہَدُ بِہِ قَالَ: ((لَا یَجْنِیْ عَلَیْکَ وَلَا تَجْنِیْ عَلَیْہِ)) قَالَ: وَرَأَیْتُ الشَّیْبَ أَحْمَرَ۔ (مسند احمد: ۷۱۱۳)

سیدنا ابو رمثہ تیمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آیا، میرا بیٹا بھی میرے ساتھ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: کیایہ تمہارا بیٹا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں (کہ یہ واقعی میرا بیٹا ہے)، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی کے جرم کا وبال دوسرے پر نہیں آتا۔ ابو رمثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سفید بالوں کو سرخ دیکھا۔
Haidth Number: 11147
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۴۷) تخریج:رجالہ ثقات، والصواب فی ھذہ الروایۃ ان ابا رمثۃ کان مع ابیہ لا مع ابنہ ، اخرجہ الترمذی فی الشمائل : ۴۴(انظر: ۷۱۱۳)

Wazahat

فوائد:… باپ اور بیٹا، ان میں ہر ایک اپنے جرم کا ذمہ دار خود ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کے گناہ کی وجہ سے دوسرے کو پکڑ لیا جائے۔