Blog
Books
Search Hadith

آپ کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت کا بیان

۔ (۱۱۱۵۴)۔ عَنْ عَتَّابٍ1 الْبِکْرِیِّ قَالَ: کُنَّا نُجَالِسُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ بِالْمَدِینَۃِ، فَسَأَلْتُہُ عَنْ خَاتَمِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الَّذِی کَانَ بَیْنَ کَتِفَیْہِ، فَقَالَ بِأُصْبُعِہِ السَّبَّابَۃِ: ہٰکَذَا لَحْمٌ نَاشِزٌ بَیْنَ کَتِفَیْہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۱۶۷۹)

عتاب بِکری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے، میں نے ان سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کاندھوں کے درمیان والی مہر نبوت کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کرکے بتلایا کہ وہ آپ کے کندھوں کے درمیان اس طرح ابھرے ہوئے گوشت کی مانند تھی۔ ! بعض کتب احادیث میں اس مقام پر عتاب کی جگہ غیاث راوی ہے تفصیل مسند محقق میں دیکھیں ص: ۱۹۸، جلد: ۱۸۔ (عبداللہ رفیق)
Haidth Number: 11154
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۵۴) تخریج: حدیث حسن لغیرہ، اخرجہ الترمذی فی الشمائل : ۲۱، والبخاری فی التاریخ الکبیر : ۴/ ۴۴ (انظر: ۱۱۶۵۶)

Wazahat

Not Available