Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مسکراہٹ اور خوشبو کا بیان

۔ (۱۱۱۶۳)۔ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ تَقُولُ: کَانَ أَبُو الدَّرْدَائِ إِذَا حَدَّثَ حَدِیثًا تَبَسَّمَ فَقُلْتُ: لَا یَقُولُ النَّاسُ إِنَّکَ أَیْ أَحْمَقُ، فَقَالَ: مَا رَأَیْتُ أَوْ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُحَدِّثُ حَدِیثًا إِلَّا تَبَسَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۷۵)

سیدہ ام درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جب کوئی بات کرتے تو مسکرا دیتے، میں نے ان سے عرض کیا: آپ اس قدر تبسم نہ کیا کریں، کہیں لوگ آپ کو احمق نہ کہنے لگیں۔ وہ بولے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جب بھی بات کرتے دیکھایاسنا تو آپ مسکرا کر بات کرتے تھے۔
Haidth Number: 11163
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۶۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، بقیۃ بن الولید ضعیف ومدلس وقد عنعن، وحبیب بن عمر وأبو عبد الصمد مجھولان (انظر: ۲۱۷۳۲)

Wazahat

Not Available