Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مسکراہٹ اور خوشبو کا بیان

۔ (۱۱۱۶۷)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَسْمَرَ وَلَمْ أَشُمَّ مِسْکَۃً وَلَا عَنْبَرَۃً أَطْیَبَ رِیحًا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۳۸۵۴)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رنگ گندمی تھا اور میں نے کبھی کوئی ایسی کستورییا عنبر نہیں سونگھا جو رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسم سے زیادہ عمدہ خوشبودار ہو۔
Haidth Number: 11167
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۶۷) تخریج: :صحیح، اخرجہ البزار: ۲۳۸۹، واخرج شطرہ الثانی ابو یعلی: ۳۷۶۱، وابن حبان: ۶۳۰۴ (انظر: ۱۳۸۱۸)

Wazahat

فوائد:… اس باب میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مسکراہٹوں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسد اطہر کے خوشبودار ہونے کا ذکر ہے، اس سلسلے میں صحابۂ کرام کی عجیب عجیب مثالیں ہیں۔