Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چال کا بیان

۔ (۱۱۱۶۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا مَشٰی مَشٰی مُجْتَمِعًا لَیْسَ فِیْہِ کَسَلٌ۔ (مسند احمد: ۳۰۳۳)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب چلتے تو چستی سے چلتے، اس میں سستی کا مظاہرہ نہ ہوتا۔
Haidth Number: 11168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۶۸) تخریج: صحیح، اخرجہ البزار: ۲۳۹۱(انظر: )

Wazahat

فوائد:… چستی سے چلنے سے مراد یہ ہے کہ حرکت میں شدت اور قوی اعضاء کے ساتھ چلتے، چلنے میں کوئی ڈھیلا پن نہیں ہوتا تھا۔