Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عظیم اخلاق کا بیان

۔ (۱۱۱۷۵)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کُنْتُ أَمْشِی مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَلَیْہِ بُرْدٌ نَجْرَانِیٌّ غَلِیظُ الْحَاشِیَۃِ، فَأَدْرَکَہُ أَعْرَابِیٌّ فَجَبَذَہُ جَبْذَۃً حَتّٰی رَأَیْتُ صَفْحَ أَوْ صَفْحَۃَ عُنُقِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ أَثَّرَتْ بِہَا حَاشِیَۃُ الْبُرْدِ مِنْ شِدَّۃِ جَبْذَتِہِ، فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ أَعْطِنِی مِنْ مَالِ اللّٰہِ الَّذِی عِنْدَکَ! فَالْتَفَتَ إِلَیْہِ فَضَحِکَ ثُمَّ أَمَرَ لَہُ بِعَطَائٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۵۷۶)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ جا رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم موٹے حاشیہ والی ایک نجرانی چادر زیب تن کیے ہوئے تھے، ایک بدو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملا، اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو چادر سے پکڑ کر اتنے زور سے کھینچا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی گردن پر چادر کے نشانات نمایاں نظر آنے لگے۔ اس بدو نے کہا: اے محمد! اللہ کا جو مال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ہے، مجھے بھی اس میں سے عطا کریں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور مسکرا دیئے اور اسے کچھ عطیہ دینے کا حکم صادر فرمایا۔
Haidth Number: 11175
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۷۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۱۴۹، ۵۸۰۹، ومسلم: ۱۰۵۷(انظر: ۱۲۵۴۸)

Wazahat

فوائد:… امت مسلمہ کے مذہبی اور سیاسی سربراہان کے لیے اس سے بڑا سبق کیا ہو سکتا ہے کہ ایک بدو نہ صرف دونوں جہانوں کے سردار تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، بلکہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس قدر بدسلوکی اختیار کرتا ہے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جواباً مسکرا بھی دیتے ہیں اور کچھ عطیہ دینے کا حکم بھی دے دیتے ہیں،یہ کمال کا حسن اخلاق، بردباری اور صبر ہے، لیکن اس دور میں مذہبی پیشوا ہو یا سیاسی رہنما، غریبوں کا تو ان تک پہنچنا ہی ناممکن ہو گیا ہے، بلکہ اس قسم کے لوگوں سے ملاقات کرنے کو بڑوں کی توہین سمجھا جاتا ہے۔