Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عظیم اخلاق کا بیان

۔ (۱۱۱۸۱)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ یَکُنْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَبَّابًا وَلَا لَعَّانًا وَلَا فَحَّاشًا، کَانَ یَقُولُ لِأَحَدِنَا عِنْدَ الْمُعَاتَبَۃِ: ((مَا لَہُ، تَرِبَ جَبِینُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۶۳۶)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گالیاں دینے والے، لعنت کرنے والے اور فحش گو نہیں تھے، جب کسی کو ڈانٹنا ہوتا تو صرف اتنا کہتے کہ اسے کیا ہو گیا ہے، اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔
Haidth Number: 11181
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۸۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۰۳۱، ۶۰۴۶ (انظر: ۱۲۶۰۹)

Wazahat

فوائد:… اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔ اس کلمہ سے مراد بد دعا نہیں ہے، بلکہ اگلے بندے کو متنبہ کرنا ہے۔