Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عظیم اخلاق کا بیان

۔ (۱۱۱۸۲)۔ قَالَ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا ذَا الْأُذُنَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۷۸)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: او دو کانوں والے۔
Haidth Number: 11182
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۸۲) تخریج:حدیث حسن، اخرجہ ابوداود: ۵۰۰۲، والترمذی: ۱۹۹۲، ۳۸۲۸(انظر: ۱۳۵۴۴)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے کان چھوٹے یا بڑے ہوں، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس خاص صفت کی بنا پر ان کو اس صف سے پکارا ہو، اس اعتبار سے یہ ہلکا سا مذاق ہو گا، اور یہ بھی ممکن ہے کہ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات زیادہ توجہ سے سنتے ہوں، اس وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے حق میں تعریفی کلمات کہے ہوں اور اس چیز کا بھی احتمال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو اس بات پر متنبہ کرنا چاہتے ہوں کہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات سننے کے لیے تیار رہا کریں۔