Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تواضع کا بیان

۔ (۱۱۱۸۶)۔ عَنْ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تُطْرُوْنِیْ کَمَا أَطْرَتِ النَّصَارٰی عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، فَاِنَّمَا أَنَا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ۔)) (مسنداحمد: ۱۵۴)

سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میری مدح میں اس طرح غلو نہ کیا کرو، جس طرح نصاری نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بارے میں غلو کیا، میں تو محض اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔
Haidth Number: 11186
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۸۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۴۶۲، ۳۹۲۸، ومسلم: ۱۶۹۱(انظر: ۱۵۴)

Wazahat

فوائد:… عیسائیوں نے عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا، پھر ان کی پوجا پاٹ بھی شروع کر دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اہل کتاب کی اس روش کو دیکھ کر یہ تعلیم دینا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جو مقام عطا کیا ہے، اس سے آگے نہ بڑھا جائے۔ رسالت اور بندگی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سب سے بڑے اوصاف ہیں۔