Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تواضع کا بیان

۔ (۱۱۱۸۸)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: اِنْ کَانَتِ الْأَمَۃُ مِنْ أَھْلِ الْمَدِیْنَۃِ لَتَأْخُذُ بِیَدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَتَنْطَلِقُ بِہِ فِیْ حَاجَتِہَا۔ (مسند احمد: ۱۱۹۶۳)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ (رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ا سقدر متواضع تھے کہ) مدینہ کی ایک لونڈی آکر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہاتھ پکڑ کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے کسی کام کے لیے لے جاتی (اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی بلا پس و پیش اس کے ہم راہ تشریف لے جاتے) ۔
Haidth Number: 11188
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۱۸۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ تعلیقا البخاری: ۶۰۷۱ (انظر: ۱۱۹۴۱)

Wazahat

فوائد:… سبحان اللہ! یہ بشریت کے سردار کی تواضع ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لونڈی کا کام کرنے کے لیے اس کے ساتھ چل پڑتے تھے، آج ہم کسی کا کام کرنے سے قبل اپنے تعلق کا سہارا لیتے ہیں۔