Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شفقت و رحمت، اللہ تعالیٰ پر توکل اور طہارت قلبی کا بیان

۔ (۱۱۲۱۳)۔ عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ قَالَ: دَخَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ، فَقَالُوْا: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ حَدِّثِینَا عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: کَانَ سِرُّہُ وَعَلَانِیَتُہُ سَوَائً ثُمَّ نَدِمْتُ، فَقُلْتُ: أَفْشَیْتُ سِرَّ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ أَخْبَرَتْہُ فَقَالَ: ((أَحْسَنْتِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۱۷۲)

یحییٰ بن جزار کہتے ہیں: کہ کچھ صحابہ کرام نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی خدمت میں جا کر عرض کیا: اے ام المؤمنین! آپ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہمیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم راز دارانہ امور کے بارے ارشاد فرمائیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ظاہر و باطن ایک جیسا ہے، پھر انہیں اپنی اس بات پر ندامت ہوئی اور انھوں نے کہا: میں نے تو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رازفاش کر دیا ہے، پھر جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اورمیں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس بات سے آگاہ کیا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے۔
Haidth Number: 11213
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۱۳) تخریج: اسنادہ جیّد ان صح سماع یحیی بن الجزار من الصحابۃ الذی ابھمھم، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۳/ ۷۴۱ (انظر: ۲۶۶۳۷)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر کے اندر راز دارانہ اور مخفی امور اور گھر سے باہر لوگوں کے سامنے انجام دیئے گئے اعلانیہ امور، دونوں ہی امت ِ مسلمہ کے لیے حجت ہیں، امہات المؤمنین اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے خدام کے ذریعے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ان امور کا علم ہو گیا، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر کے اندر سرانجام دیتے تھے۔