Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شجاعت اور ایفائے عہد کابیان

۔ (۱۱۲۳۷)۔ عَنْ أَبِی رَافِعٍ قاَلَ: بَعَثَنِی قُرَیْشٌ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ فَلَمَّا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُلْقِیَ فِی قَلْبِیَ اْلإِسْلَامُ، فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی وَاللّٰہِ لَا أَرْجِعُ إِلَیْھِمْ أَبَداً۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنِّی لَاأَخِیْسُ بِالْعَھْدِ، وَلَا أَحْبِسُ الْبَرْدَ وَلٰکِنِ ارْجِعْ فَإِنْ کَانَ الَّذِی فِی نَفْسِکَ الآنَ فَارْجِعْ۔)) قَالَ بُکَیْرٌ وَأَخْبَرَنِی الْحَسَنُ: أَنَّ أَبَا رَافِعٍ کَانَ قِبْطِیًّا۔ (مسند احمد: ۲۴۳۵۸)

سیدنا ابورافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ مجھے قریشیوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بھیجا، جب میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام کی محبت ڈال دی گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ! اللہ کی قسم! میں کبھی بھی ان کے پاس لوٹ کر نہیں جاؤں گے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں عہد شکنی نہیں کرتا اور نہ قاصدوں کو روکتا ہوں۔ تم لوٹ جاؤ اور اگر دل میں وہی (قبولیتِ اسلام کی چاہت) رہی، جو اب ہے تو لوٹ آنا۔
Haidth Number: 11237
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۳۷) تخریج:حدیث صحیح، اخرجہ ابوداود: ۲۷۵۸ (انظر: ۲۳۸۵۷)

Wazahat

فوائد:… مسلمان اور کافر، دونوں سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری ضروری ہے، جیسا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مقامِ حدیبیہ پر مشرکینِ مکہ سے طے پانے والے معاہدے کا لحاظ کیا اور سیدنا ابو رافع کو واپس کر دیا۔ سنن ابی داود میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حکم کے مطابق چلے گئے تھے، بعد میں آ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہو گئے ۔ اسلام، کافروںکے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی کس قدر پاسداری کا قائل ہے، مسلمان کی شان کا اندازہ خود لگا لینا چاہیے۔ قاصدوں کو روک لینے سے عالمی تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے، کسی کاکسی پر کوئی اعتماد نہیں رہتا اور راستے کٹ جاتے ہیں، ہاں کسی قاصد کو کافروں کی طرف واپس کر دینا، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ کفر پر ہی ڈٹا رہے اور اسلام قبول نہ کرے، کیونکہ اس کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کر کے مسلمانوں کے پاس واپس آ جائے۔