Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۴۹)۔ وَعَنْ أَبِیْ مُوْسٰی بِنَحْوِہِ) وَفِیْہِ: ((وَأُعْطِیتُ الشَّفَاعَۃَ وَلَیْسَ مِنْ نَبِیٍّ إِلَّا وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَۃً، وَإِنِّی أَخْبَأْتُ شَفَاعَتِی، ثُمَّ جَعَلْتُہَا لِمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِیْ لَمْ یُشْرِکْ بِاللّٰہِ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۷۳)

سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، (یہ حدیث گزشتہ حدیث کی مانندہے) البتہ اس میں ہے: مجھے شفاعت کا اختیار دیا گیا ہے اور ہر نبی نے اپنی زندگی میں ہی شفاعت کر لی، لیکن میں نے اپنی شفاعت کو چھپا لیا، (یعنی محفوظ اور مؤخر کر لیا)، اب یہ شفاعت میں اپنی امت کے ایسے لوگوں کے حق میں کروں گا، جنہوں نے اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کیا۔
Haidth Number: 11249
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۴۹) تخریج:صحیح لغیرہ، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۱/۴۳۳ (انظر: ۱۹۷۳۵)

Wazahat

فوائد:… رعب سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مدد کی گئی ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ ظاہری اسباب کے بغیر دشمنوں کے دلوں میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رعب موجود ہے، رہا مسئلہ ظاہری اسباب کی وجہ سے رعب کاہونا تو یہ ایک روٹین والا معاملہ ہے۔