Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۵۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بُعِثْتُ بَیْنَیَدَیِ السَّاعَۃِ بِالسَّیْفِ حَتّٰییُعْبَدَ اللّٰہُ وَحْدَہٗلاشَرِیْکَ لَہٗ،وَجُعِلَرِزْقِیْ تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِیْ، وَجُعِلَ الذُّلَّ وَالصِّغَارَ عَلٰی مَنْ خَالَفَ أَمْرِیْ، وَمَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوْ مِنْھُمْ۔)) (مسند احمد: ۵۶۶۷)

سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے تلوار دے کر قیامت سے قبل مبعوث کیا گیا ہے، تاکہ ایک اللہ کی عبادت کی جائے، جس کا کوئی شریک نہیں اور میرا رزق میرے نیزے کی انی کے نیچے رکھا گیا ہے اور جس نے میرے دین کی مخالفت کی، ذلت و رسوائی اس کا مقدر ٹھہری اور جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی، وہ انہی میں سے شمار ہو گا۔
Haidth Number: 11252
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۵۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد الرحمن بن ثابت اختلف فیہ اقوال المجرحین والعادلین، وخلاصۃ القول فیہ انہ حسن الحدیث اذا لم ینفرد بما یُنکر، فقد اشار الامام احمد الی ان لہ احادیث منکرۃ، وھذا منھا اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۵/۳۱۳، والبخاری معلقا: ۶/ ۹۸ (الفتح)(انظر: ۵۶۶۷)

Wazahat

فوائد:… جب تلک نبوی منہج کے مطابق جہاد کا سلسلہ جاری رہا اور رہے گا، اس وقت تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ پیشین گوئیاں پوری ہوتی رہیں پوری ہوتی رہیں گی۔