Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۵۳)۔ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلَامِ، وَبَیْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ جِیْئَ بِمَفَاتِیْحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ فَوُضِعَتْ فِیْیَدِیْ۔)) فَقَال أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ: لَقَدْ ذَھَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنْتُمْ تَنْتَشِلُوْنَہَا۔ (مسند احمد: ۷۶۲۰)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دشمن پر میری ہیبت کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے ہیں، میں سویا ہوا تھا کہ روئے زمین کے خزانوں کی چابیاں لا کر میرے ہاتھ میں تھما دی گئیں۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو تشریف لے گئے ہیں اور تم ان خزانوں کو سمیٹ رہے ہو۔
Haidth Number: 11253
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۵۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۹۹۸، ومسلم: ۵۲۳ (انظر: ۷۶۳۲)

Wazahat

فوائد:… خزانوںکی چابیوں سے مراد فتوحات کے سلسلے ہیں، جن کے نتیجے میں کثیر مال غنیمت ہاتھ آیا۔