Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۵۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ: ((اِنِّیْ نُصِرْتُ بِالصَّبَا، وَاِنَّ عَادًا اُھْلِکَتْ بِالدَّبُوْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۵)

ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: باد صبا کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے۔ اور قوم عاد کو مغرب کی طرف سے آنے والی تیز ہوا یعنی شدید آندھی کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا۔
Haidth Number: 11255
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۵۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۰۳۵، ۳۲۰۵،ومسلم: ۹۰۰(انظر: ۱۹۵۵)

Wazahat

فوائد:… باد صبا: یہ معروف ہوا ہے، اس کو قَبول بھی کہتے ہیں، کیونکہیہ خانہ کعبہ کے دروازے کے بالمقابل چلتی ہے، دراصل یہ ہوا مشرق کی سمت سے آتی ہے۔ دبور: یہ ہوا مغرب کی سمت سے چلتی ہے اور بادِ صبا کی ضد ہے۔