Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۵۷)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الظُّہْرَ، وَفِی مُؤَخَّرِ الصُّفُوفِ رَجُلٌ فَأَسَائَ الصَّلَاۃَ، فَلَمَّا سَلَّمَ نَادَاہُ رَسُولُ اِلّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَا فُلَانُ أَلَا تَتَّقِی اللّٰہَ أَلَا تَرٰی کَیْفَ تُصَلِّی، إِنَّکُمْ تَرَوْنَ أَنَّہُ یَخْفٰی عَلَیَّ شَیْئٌ مِمَّا تَصْنَعُونَ، وَاللّٰہِ! إِنِّی لَأَرٰی مِنْ خَلْفِی کَمَا أَرٰی مِنْ بَیْنِیَدَیَّ۔)) (مسند احمد: ۹۷۹۵)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، صفوں کے آخر میں ایک آدمی نے نماز اچھی طرح ادا نہیں کی تھی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیراتو اس سے فرمایا: ارے فلاں! کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں ہے، تم نماز کس طرح ادا کرتے ہو؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جو کچھ کرتے ہو وہ مجھ سے پوشیدہ ہے، اللہ کی قسم! میں جس طرح آگے دیکھتا ہوں، اسی طرح پیچھے بھی دیکھتا ہوں۔
Haidth Number: 11257
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۵۷) تخریج: اخرجہ مسلم: ۴۲۳ (انظر: ۹۷۹۶)

Wazahat

فوائد:… نماز میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ خصوصیت اور معجزہ حاصل تھا، جس کا تعلق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مقتدیوں سے تھا، وگرنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس وقت تک اپنے جوتے سے لگی ہوئی نجاست کا علم نہیں ہوا تھا، جب تک جبریل علیہ السلام نے تشریف لا کر بتایا نہیں۔